اظہر علی کا اپنی قیمتی چیزیں نیلام کرنے کا اعلان

لاہور:­­ ‏قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اظہر علی بھی کورنا وائرس سے متاثرین کی مدد کے لیے میدان میں آگئے۔ ‏

عالمی وبا کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کے لیے اس وقت بے شمار لوگ کام کر رہے ہیں اور ان میں کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی شامل ہیں، ان میں اب پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی شامل ہو گئے ہیں۔ اظہر علی نے ٹوئٹر پرایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے اپنے دل کے قریب چیزوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اظہر علی نے جس بیٹ کے ساتھ اپنے کیرئیر کی واحد سنچری اسکور کی وہ اس بیٹ کو نیلام کریں گے۔ جس کے لیے انہوں نے بنیادی قیمت 10 لاکھ روپے رکھی ہے، اسی طرح قومی کپتان چیمپئنز ٹرافی کی وننگ شرٹ بھی نیلام کریں گے اور انہوں نے اس کی بھی بنیادی رقم 10 لاکھ روپے رکھی ہے۔

اظہر علی نے مزید کہا کہ  یہ میری ایک چھوٹی سی کوشش ہے تاکہ اس سے ان لوگوں کی مدد ہو سکے،  بیٹ اور شرٹ میرے دل کے بہت قریب ہیں، سوچا تھا کہ میں ان کو سنبھال کر رکھوں گا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس مشکل وقت میں یہ چیزیں لوگوں کے کام آسکیں تو مجھے اس کی زیادہ خوشی ہو گی۔‏

واضح رہے کہ اظہر علی اس سے قبل وزیراعطم عمران خان کورونا ریلیف فنڈ میں 10 لاکھ روپے عطیہ کر چکے ہیں