انسانیت کی خاطر جان پر کھیلنے والا ایک اور ڈاکٹر خود کورونا کا شکار

ڈاکٹر عمران بیرون ملک سے یہاں آ کر بغیر تنخواہ کے ہاؤس آفیسر پمز ہسپتال میں کام کر رہے تھے کہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئے. آج یہ وینٹلیٹر پر پڑے انتہائی سیریس حالت میں زندگی و موت کی کشمکش میں ہیں. ان کے لیے خصوصی طور پر دعا کیجیے کہ اللہ کریم انہیں شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے.
یاد رہے کہ پاکستان میں اس سے پہلے بھی ایک ڈاکٹر کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار چکا ہے۔
اس وقت دنیا بھر میں لاکھوں ڈاکٹرز انسانیت کی خاطر اپنی جانوں پر کھیل کر اس مہلک وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں. آئیے ہم سب مل کر دنیا بھر کے ان گمنام ہیروز کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں. اللہ کریم ان سب کو اپنے خصوصی حفظ و امان میں رکھے اور انہیں ان عظیم خدمات کے بدلے دنیا و آخرت میں اجر عظیم عطا فرمائے.

آپ سب سے گزارش ہے کہ لاپرواہی کرکے خدا کے لیے اپنے آپ کو اور اپنے قریبی لوگوں کو ہلاکت میں مت ڈالیے. جب حفاظتی بند ٹوٹ جاتا ہے تو پھر رستے میں آنے والی بستی کی بستیوں کو بہا لے جاتا ہے. لہٰذا خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں