پاکستانی کھلاڑی عرفان محسود نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پشاور : جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ عرفان محسود نے موسٹ سائیڈ لانجر کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔عرفان محسود بھارت کے کھلاڑی بودی سئی دیپک کا موسٹ سائیڈ لانجزریکارڈ توڑتے ہوئے گنیز بْک میں نام شامل کروانے میں کامیاب رہے۔بھارتی سئی دیپک نے ایک منٹ میں 59 سائڈ لانجز کئے تھے، عرفان محسود نے ایک منٹ میں 72 سائڈ لانجز کر کے ریکارڈ توڑ ڈالا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فخر پاکستان عرفان محسود نے اپنی کامیابی کی خبر شیئر کی اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
یاد رہے اس سے پہلے بھی عرفان محسود بھارت کے 6 عالمی ریکارڈز توڑ چکے ہیں عرفان محسود اپنے نام مجموعی طور پر 28 گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھتے ہیں۔ عرفان محسود کا کہنا تھا کہ ریکارڈ توڑ کر فخر محسوس کر رہا ہوں، ملک کے لیے مزید کامیابیاں سمیٹنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈ توڑنے کے لئے دن رات محنت کی، بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر پاکستان کا نام روشن کرنے پر بہت خوش ہوں۔