امریکی خاتون کو کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والے شوہر کے فون پر دل دہلا دینے والا نوٹ ملا

کنیکٹیکٹ کی ایک خاتون کو کورونا وائرس کی وجہ سے شوہر کی موت کے بعد شوہر کے فون سے ایک دلدہلا دینے والا نوٹ ملا۔


امریکا: کورونا وائرس سے مرنے والے امریکی شخص کی بیوی کو اس کے مرنے کے بعد شوہر کے موبائل فون سے محبت بھرا پیغام موصول ہوا جس نے خاتون کو مزید افسردہ کردیا۔جوناتھن نامی شخص 28 دن تک کورونا وائرس سے لڑتا رہا لیکن 22 اپریل کو اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔جوناتھن کی ہلاکت کے بعد اس کی اہلیہ کیٹی اپنے شوہر کا سامان اسپتال سے لینے گئی۔
سامان میں اس نے اپنے شوہر کا موبائل فون دیکھا جس میں اس کے شوہر نے ایک محبت بھرا پیغام چھوڑا تھا۔جوناتھن نے اپنی اہلیہ کے نام پیغام میں لکھا کہ ” میں اپنے دونوں بچوں کا والد ہونے پر اور تمہارا شوہر ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔کیٹی تم میری زندگی کی سب سے خوبصورت اور دیکھ بھال کرنے والی فرد ہو۔
تم ہمارے بچوں کے لئے بھی ایک بہترین ماں ثابت ہوئی۔میرے بیٹے کو بتانا کہ وہ اپنے والد کا سب سے اچھا پھول ہے اور میری بیٹی کو بتانا کہ وہ شہزادی ہے۔ہمارے بچے زندگی میں جو بھی کرنا چاہیں ان کو کرنے دینا۔جوناتھن مزید لکھتے ہیں کہ اگر تمہیں زندگی میں کبھی کوئی ملے اور وہ تم سے محبت کرنے کے ساتھ ہمارے بچوں سے بھی محبت کرے تو تم اس کا ہاتھ تھام لینا۔
آخر میں کیٹی کے شوہر نے لکھا کہ ہمیشہ خوش رہنا چاہئے، چاہے کچھ بھی ہو جائے۔کیٹی شوہر کے موبائل فون سے آخری پیغام پڑھ کر مزید غمزدہ ہوگی۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 28 لاکھ 31 ہزار 513 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 97 ہزار 297 ہو گئیںامریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 18 لاکھ 27 ہزار 322 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 58 ہزار 524 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 لاکھ 6 ہزار 894 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے نجات پا کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔