اپوزیشن کا دل اور نیت صاف نہیں،چاہتے ہیں عمران خان ناکام ہوں: فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات  فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مخالفین سیاسی منافقت ترک کریں، اپوزیشن کا دل اور نیت صاف نہیں، اپوزیشن ہر پل چاہتی ہے عمران خان ناکام ثابت ہوں

سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہو ں نے کہا اپوزیشن ایک طرف لاک ڈاؤن سے فرار جبکہ دوسری طرف اس کا اصرار کر رہی ہے، نیب بلائے تو سماجی فاصلوں کی پرواہ آجاتی ہے جبکہ دوسری جانب لاپرواہی کی جا رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا وزیراعظم کورونا سے لڑ رہے ہیں، ن لیگ عمران خان اور نیب پر برس رہی ہے، وزیراعظم نے ہمت اور جدوجہد سے مسلسل ناقدین کو ہمیشہ غلط ثابت کیا