حکومت نے چینی کی قیمت 70 روپے طے کر دی۔ کوئی لوٹ مار نہیں کر سکے گا۔ شہباز گل

اسلام آباد: ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت ستر روپے فی کلو طے کر دی ہے۔ اب کئی بھی لوٹ مار نہیں کر سکے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی کامران خان کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئۓ کہا ہے کہ چینی کی قیمت ستر روپے فی کلو ہونی چاہیے، دیکھتےہیں کہ چینی مافیا 70 روپے کلو چینی دیتی ہے کہ نہیں۔

ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ اللہ نے عمران خان اور پاکستان کی غریب عوام کو سرخرو کیا ہے۔ جب تک یہ لوگ عوام کو ریلیف نہیں دیتے عمران خان ان کا پیچھا نہیں چھوڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور گیم پب جی نے ایک اور لڑکے کی جان لے لی

واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے حکومت کو چینی کمیشن میں آنے والے ناموں کے خلاف 10 روز کے لیے کاروائی سے روک دیا ہے اور حکم نامہ جاری کیا ہے کہ اگلی سماعت تک ملک بھر میں چینی کو 70 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کو یقینی بنایا جائے۔