ارتغرل غازی کی ایک اور اداکارہ نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی

استنبول: ڈرامہ سیریل ارتغرل کی اداکارہ بورجو کیراتل نے بھی پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی۔

اسرا بیلجک(حلیمہ سلطان) کے بعد ارتغرل میں گوکجی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ بورجو کیراتل بھی پاکستان میں اپنے مداحوں سے ملنے کی خواہش مند ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی ویب سائٹ کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ارتغرل ڈرامہ کو پاکستان میں ملنے والی محبت سے بہت خوش ہوں اور جس طرح پاکستانی مداح ارتغرل کو پیار دے رہے ہیں ،اس پیار کودیکھتے ہوئے میں جلد وہاں آ کر پاکستانی مداحوں کو ملنا چاہتی ہوں۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ کیا ڈرامہ سیریل ارتغرل پاکستان اور ترکی کے درمیان مزید اچھے تعلقات قائم کروا سکتا ہے، جس پر اداکارہ نے کہا ارتغرل ڈرامہ پہلے ہی دونوں ملکوں کے درمیان بہت اچھے اور مضبوط تعلقات قائم کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے جو کہ ہمارے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ارطغرل غازی کے پروڈیوسر نے پاکستانیوں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی

بورجو کیراتل کا انٹرویر میں مزید کہنا تھا کہ ڈرامہ پوری دنیا میں بہت مقبول ہوا جس کس پیچھے پوری ٹیم کی انتھک محنت تھی اور وہ بہت خوش ہیں کہ پاکستان میں اس ڈرامہ کو دوسرے ملکوں سے زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارطغرل غازی کی محبت میں مبتلا پاکستانیوں نے ترکی جانے کی بکنگ شروع کر دی