کونسا بلڈ گروپ کورونا سے زیادہ متاثر ہوتا ہے؟ جانیے

ماہرین نے ناروے اور جرمنی میں تحقیق کے بعد بتایا ہے کس خون کے گروپ کے لوگوں کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے۔

خیال رہے کے چائنہ پہلے ہی اس پر تحقیق کر کے معلومات جمع کر چکا ہے لیکن اب جرمنی اور ناروے کے سائنسدانوں نے بھی کورونا سے متاثرہ لوگوں کا مطالعہ کر کے بتا دیا ہے کہ کون سے بلڈ گروپ کے لوگ کورونا سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

جرمنی اور ناروے کے ماہرین سائنس نے ریسرچ کے بعد بتایا ہے کہ اے پازیٹو بلڈ گروپ والوں کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے کیونکہ اس بلڈ گروپ کے لوگ کورونا کا شکار ہونے کے بعد سانس کی تکلیف میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

ماہرین نے یہ ریسرچ 1600 سے زائد کورونا کے مریضوں پر کی، جن کا علاج اٹلی اور سپین کے ہسپتالوں میں کیا گیا تھا۔ ماہرین نے بتایا کہ کورونا کا شکار ہونے کے بعد اے پازیٹو بلڈ گروپ کے لوگوں کو سانس کی تکلیف کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جبکہ او بلڈ گروپ کے لوگ کورونا کے خلاف لڑنے کی صلاحیت زیادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان، مریم اورنگزیب اور شیخ رشید میں بھی کورونا کی تشخیص ہو گئی

دوسری جانب چائنہ کے سائنسدانوں کے مطابق بھی کورونا سے اے بلڈ گروپ کے لوگ زیادہ متاثر ہوئے تھے۔ چینی محققین نے بھی یہی بتایا تھا کہ او بلڈ گروپ والے لوگوں میں کورونا کے خلاف قوت مدافعت بہتر ہے۔

کیٹاگری میں : صحت