اداکار و میزبان واسع چوہدری کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

کراچی: اداکار اور مزاق رات کے میزبان واسع چوہدری کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گيا۔

تفصیلات کے مطابق واسع چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور انستاگرام پر یا خبر دیتےہوئے بتایا ہے کہ ان کا کورونا ٹیست مثبت آیا ہے جس کہ بعد انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔

واسع چوہدری کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مجھ میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، اور میرے اہل خانہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جن لوگوں سے میں حالیہ دنوں میں ملا ہوں سب کو خبر کر دی ہے کہ وہ بھی اپنا ٹیسٹ کروا لیں اور اگر ضرورت پڑے تو خود کو قرنطینہ بھی کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم وہ قوم ہیں جو کورونا کو ڈرامہ جبکہ ارتغرل کو حقیقت سمجھتے ہیں، فیصل قریشی

واضح رہے کہ واسع چوہدری جوانی پھر نہیں آنی ، میں ہوں شاہد آفریدی، جوانی پھر نہیں آنی ٹو اور متعدد فلموں اور ڈراموں میں کام کر چکے ہیں، جن میں سے متعدد فلمیں انہوں نے خود لکھیں تھیں۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان کے مشہور کامیڈی شو مزاق رات کی میزبانی بھی کرتے ہیں۔