ارتغرل (انجین التان) کی دل دل پاکستان گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

استنبول: ڈرامہ سیریل ارتغرل کا مرکزی کردار کرنے والے اداکار انجین التان کی دل دل پاکستان گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں انجین التان نے پاکستانی مداحوں کے لیے ایک ویڈیو شيئر کی ہے جس نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔ ویڈیو میں اداکار نے پاکستانیوں کو سلام کیا اور دل دل پاکستان گایا۔

واضح رہے کا جب سے پاکستان میں ارتغرل دیکھایا جا رہا ہے پاکستانی مداحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستانی لوگ ارتغرل ڈرامہ اور اس کے کرداروں سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی انجین التان نے عید کے موقع پر پاکستانی مداحوں کے لیے اردو میں ویڈیو شیئر کی تھی جس نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم وہ قوم ہیں جو کورونا کو ڈرامہ جبکہ ارتغرل کو حقیقت سمجھتے ہیں، فیصل قریشی