ہم وہ قوم ہیں جو کورونا کو ڈرامہ جبکہ ارتغرل کو حقیقت سمجھتے ہیں، فیصل قریشی

کراچی: پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے اپنی انستا گرام سٹوری میں کہا ہے کہ ہماری قوم کورونا وائرس کو ڈرامہ جب کہ ڑدامہ سیریل ارتغرل کو حقیقت سمجھتی ہے۔

اداکار فیصل قریشی نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انستاگرام سٹوری میں قوم کو یاد کروایا کہ مارچ میں 1938، اپریل میں 14 ہزار 535 اور مئی میں 53 ہزار 908 لوگ کورونا کا شکار ہوئے۔ اور اب پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 70 ہزار 381 ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کو نظر انداز کرنے کے لیے شکریہ۔

ایک دوسری انستاگرام سٹوری میں اداکار کا کہنا تھا کہ ہم وہ قوم ہیں جو کورونا کو ڈرامہ اور ارتغرل کو حقیقت سمجھتے ہیں۔ تا ہم اس سے اگلی سٹوری میں انہوں نے واضح کر دیا کہ وہ ڈرامہ ارتغرل کی نہیں بلکہ اس کے کرداروں کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے وضاحت اس لیے دی کے ڈرامہ ارتغرل کے کردار کرنے والے ترکش اداکاروں کو پاکستانی مداحوں کی جانب سے اس لیے تنقید کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ اپنی حقیقی زندگی میں ویسے نہیں ہیں جیسے کہ وہ ڈرامے میں دیکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عظمی خان، ہما خان اور عثمان ملک کے خلاف زنا اور منشیات کا مقدمہ درج

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کہ بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے پاکستان چائنہ کو بھی پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ چین میں کورونا کیسز کی تعداد 84 ہزار ہے جبکہ پاکستان میں 85 ہزار سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئیں ہیں۔