اداکارہ عظمی خان، ہما خان اور عثمان ملک کے خلاف زنا اور منشیات کا مقدمہ درج

لاہور: اداکارہ عظمی خان اور ان کی بہن ہما خان اور ملک عثمان کے خلاف زنا اور منشیات کا مرتکب ہونے کا مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ درخواست ایڈووکیٹ اظہر محمود کھوکر اور ایڈووکیٹ وقار احمد چیمہ نے دائر کی ہے۔ اظہر محمود کھوکر نے دائر کردہ پٹیشن میں کہا ہے کہ” میں 2 جون کو شام 5 بجے کے قریب اپنے موبائل پر سوشل میڈیا استعمال کر رہا تھا کہ میں نے آمنہ عثمان کا ایک ویڈیو کلپ دیکھا جس میں آمنہ عثمان اپنے شوہر عثمان ملک اور اداکارہ عظمی خان کے درمیان جسمانی تعلق اور زنا کا مرتکب پائے جانے کی گواہی دے رہی ہے جس کہ سچ ہونے میں کوئی شک نہیں ہے”۔

ایڈووکیٹ اظہر محمود نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ” آمنہ ‏عثمان ملک نے اعتراف کیا ہے ملزمان زنا کے علاوہ شراب اور کوکین سمیت دوسرے جرائم ميں بھی ملوث ہیں۔ جو کہ وسیع تر مفادات عامہ کے سخت خلاف اور معاشرے میں زہر، بے راہ روی پھیلانے کا زریعہ بن رہے ہیں”۔

اظہر محمودنے پٹیشن میں لکھا کہ”ایک قانون دان ہونے کی حیثیت سے میں اپنا اخلاقی فرض سمجھتے ہوئے اس بے حیائی کو روکنے کے لیے فرسٹ انفارمر کے طور پر درج ذیل ملزمان کے خلاف زنا، حدود آرڈیننس اور انسداد منشیات کے تحت مقدمہ درج کرواتا ہوں، ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے”۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عظمی خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف اپنا کیس واپس لے لیا

لاہور کے ایڈیشنل جج عمران جاوید گل کی عدالت نے اظہر محمود کی درخواست منظور کرتے ہوئے 20 جون کو سماعت کا حکم دیا ہے۔اور مقدمے کی سماعت کے نوٹس مخالفین کو بھیج دیے گئے ہیں۔