ذخیرہ اندوزوں کی نشاندھی کریں اور انعام پائیں

 وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ذخیرہ اندوزوں اور ذخیرہ اندوزی کی نشان دہی کریں اور ضبط شدہ سامان کا 10 فیصد بطور انعام پائیں۔ذخیرہ اندوزوں کی تاک میں رہیں، انعام پائیں اور غریبوں کی دعائیں لیں’۔

چند روز قبل ہی وفاقی کابینہ کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف  سخت سزاؤں پر مشتمل آرڈیننس کی منظوری دی گئی تھی جس کے مطابق ذخیرہ اندوزی سے فائدہ حاصل کرنے والے اصل مالکان کو سزا دی جائے گی جس میں 3 سال قید اور ضبط شدہ مال کی مالیت کا 50 فیصد بطور جرمانہ عائد ہوگا۔