سعودی عرب میں کورونا نے ایک پاکستانی ڈاکٹر کی جان لے لی

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں پاکستانی ڈاکٹر نعیم کورونا کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں طبی امداد فراہم کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر نعیم کورونا سے جنگ میں زندگی ہار گئے۔ ڈاکٹر نعیم سعودی عرب میں سرجیکل سپیشلسٹ تھے اور کافی عرصے سے وہاں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نعیم مکہ مکرمہ کے ایک ہسپتال میں تھے جہاں وہ انتقال کر گئے۔

زرائع کے مطابق ڈاکٹر نعیم کا تعلق راولپنڈی سے ہے ، ان کی بیوی اور 3 بیٹیاں بھی کورونا کا شکار ہو چکی ہیں ان کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد نبویﷺ کو عام نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا

واضح رہے کہ سعودی عرب میں اب تک کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور 549 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔