اداکارہ عظمی خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف اپنا کیس واپس لے لیا

لاہور: اداکارہ عظمی خان اور ان کی بہن ہما خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف اپنا م‍قدمہ واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل عظمی خان اور ہما خان نے اپنا کیس واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے دفعہ 164 کے تحت بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک ریاض کے خاندان میں سے کسی نے ہم پر تشدد نہیں کیا، میں ٹوٹے گلاس پر گری تھی جس کی وجہ سے زخمی ہوئی۔ ہم نے جو ایف آئی آر کروائی تھی وہ بس ایک غلط فہمی تھی۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک صحافی ثاقب کھرل نے اپنے بیان میں دعوہ کیا ہے کہ دونوں بہنوں نے ملک ریاض سے ڈیل کر لی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس اطلاعات ہیں کہ ڈیل میں 5 کروڑ روپے اور دوبئی میں ایک اپارٹمنٹ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عظمی خان میری کروڑوں کی جائیداد کھا گئی، جو کیا ٹھیک کیا ہے، آمنہ عثمان

عظمی خان کے وکیل حسان نیازی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ”میں پہلے دن سے ہی کہ رہا ہوں کہ ہم کسی قسم کی سیٹلمنٹ نہیں کریں گے۔ میں نے یہ کیس صرف اس لیے لیا تھا تا کہ عظمی خان کو انصاف مل سکے۔

خیال رہے کہ کچھ دن قبل عدالت نے ملک ریاض کی بیٹیوں اور آمنہ عثمان کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور کر لی تھی۔