سندھ کے وزیر مرتضی بلوچ کورونا کے با‏عث انتقال کر گئے

سندھ: سندھ کے صوبائی وزیر کچی آبادی مرتضی بلوچ کورونا کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل مرتضی بلوچ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔ طبیعت خراب ہونے کے باعث ان کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔ ان کے اہلے خانہ نے بھی اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے مرتضی بلوچ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید کورونا وائرس کی جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی کے مزید 2 ارکان کورونا کا شکار ہو گئے

واضح رہے کہ مرتضی بلوچ سندھ اسمبلی کے پہلے رکن ہیں جو کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ مرتضی بلوچ کے علاوہ بھی 7 ارکان سندھ اسمبلی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔