گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارتی فوج نے پندرہ کشمیریوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی جاری ہے، اسی دوران دہشت گرد فوج نے پچہلے چوبیس گھنٹوں میں پندرہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر ضلع پونچھ اور میندھار میں 13 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا ، دہشت گردی کا یہ آپریشن 28 مئی کو شروع کیا گیا تھا۔ دوسری طرف آج بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں دو کشمیریوں کو تشدد کر کے قتل کر دیا ۔

وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے بھارتی فوج کی اس دہشت گردی کی شدید مزمت کی۔

علی امین گنڈاپور کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی فوج کشمیریوں پر برترین درندگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اورمعصوم کشمیری نوجوانوں کو شہید کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے پاکستان میں ہونے والے ٹیسٹ کی تحقیقات کی جائیں، فواد چوہدری

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے بہادر کشمیریوں کو سلام بھی پیش کیا جو اتنے مظالم کا سامنا کرنے کے بعد بھی حق اور ثابت قدمی سے خود اری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔