نواز شریف کے پاکستان میں ہونے والے ٹیسٹ کی تحقیقات کی جائیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف کے پاکستان میں ہونے والے ٹیسٹوں کی تحقیقات کی جائیں۔

فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاکستان میں ہونے والے ٹیسٹوں کی تحقیقات کی جائیں۔

فواد چوہدری نے خط میں لکھا کہ نواز شریف کی برطانیہ سے سامنے آنے والی تصویر میں ان کی حالت بہتر نظر آ رہی ہے، تصویر میں صاف دیکھا جا سکتا ہے نواز شریف صحت مند ہیں اور نہ ہی نواز شریف نے برطانیہ میں ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ حکومت کے ساتھ شيئر کی ہے جس کا یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ برطانیہ کی لیبارٹری نے ان کی بیماری کی تصدیق ہی نہیں کی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے خط میں خدشہ ظاہر کیا کہ ہو سکتا ہے پاکستانی عدالتوں سے ریلیف لینے کے لیے نواز شریف نے جعلی رپورٹس بنائیں ہوں۔ انہوں نے لکھا کہ نواز شریف کے ہونے والے ٹیسٹوں کی تحقیقات ضروری ہیں تا کہ حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے۔ وزیر اعظم کو تحقیقات کا حکم دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ن لیگی ایم پی اے کو بیٹے نے گولی مار کر قتل کر دیا

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے بیرون ملک جانے کے لیے پاکستان میں حقائق کو چھپایا گیا، کمیٹی بنا کر نواز شریف کے ٹیسٹ رپورٹس کی تحقیقات کی جائیں تا کہ وہ لوگ سامنے آئیں جنہوں نے فرار ہونے میں نواز شریف کی مدد کی۔