مسجد نبویﷺ کو عام نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا

مدینہ منورہ: سعودی حکومت نے مسجد نبویﷺ کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

کورونا کے باعث مسجد نبوی ﷺ کو کئی ماہ سے بند کیا ہوا تھا تاہم اب سعودی حکومت نے عام نمازیوں کے لیے مسجد نبوی شریف کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ سعودی حکومت کے اس بیان کے بعد مسلمانوں میں خوشی کا اظہار ہے تا ہم اس اعلان کی وضاحت جان کر کچھ لوگ تھوڑا مایوس بھی ہو گئے ہیں۔

مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کل بروز اتوار مسجد نبویﷺ کو عام نمازیوں کے لیے کھول دیا جائیگا لیکن روضہ رسولﷺ کی اجازت نہیں دی جائیگی، انہوں نے بتایا کے روضہ شریف کے اندر سلام کرنے والی جگہ اور حرم کا پرانا حصہ ابھی بند رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کر دیا

سعودی میڈیا کے مطابق کل سے نمازی مسجد کے بیرونی صحن میں نماز ادا کر سکیں گے، رپورٹ کے مطابق مسجد نبویﷺ کے نئے اور بیرونی حصے سے کالین ہٹا لیے گئے ہیں اور نمازی فرش پر ہی نماز ادا کریں گے۔نماز کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔