شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا،جانئے تفصیل

اسلام آباد: پوری دنیا کو متاثر کرنے والا کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ اہم حکومتی شخصیات کو بھی کورونا نے اپنی لپیث میں لے لیا ہے۔ حال ہی میں وزیر مملکت برائے کشمیر شہریار آفریدی بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔

شہریار آفریدی نے یہ خبر خود سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔

شہریار آفریری نے اپنے پیغام میں مجھے آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے اور اللہ سے دعا ہےکے ہمارے ملک کے لوگ اس وباء سے محفوظ رہیں اور وزیراعظم کامیاب ہوں۔

واضح رہے کا ملک بھر میں اب تک 65 ہزار سے زائد لوگ کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی کے مزید 2 ارکان کورونا کا شکار ہو گئے