بٹگرام میں شوہر نے فائرنگ کر کے 2 بیویوں اور 3 بچوں کو قتل کر دیا

بٹگرام: شانگلہ کے نواحی علاقے میں ایک شوہر نے دو بیویوں، دو بیٹوں اور ایک بیٹی کو قتل کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے ایک بیٹی کو یرغمال بنا لیا اور پولیس پر بھی حملہ کر دیا۔

پولیس کی جوابی کاروائی میں ملزم مارا گیا۔ ملزم کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا تاہم ڈی پی او پولیس طارق سہیل نے ملزم کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ن لیگی ایم پی اے کو بیٹے نے گولی مار کر قتل کر دیا

پولیس نے بتایا کہ گھریلو جھگڑے کی وجہ سے یہ معاملہ پیش آیا، جبکہ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ مارے جانے والے ملزم کا زہنی توازن خراب تھا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے قاتل کی لاش، قاتل کا ہتھیار اور قتل ہونے والے دوسرے پانچ لوگوں کی لاشیں قبضے میں لے لی ہیں۔