بھارتی شہری نے گوگل میپ کے خلاف تھانے میں پرچہ کر دیا، جانیے انتہائی دلچسپ وجہ

ممبئی: بھارتی شہری نے گوگل کی معروف ایپ ” گوگل میپ” کے خلاف تھانے میں پرچہ کٹوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ناگا پٹنم میں ایک شہری نے گوگل میپ کے خلاف شکایت درج کی ہے جس میں اس نے کہا کہ اس ایپ کی وجہ سے میری ازدواجی زندگی برباد ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈيا کے مطابق 49 سالہ آرچندر سکھار کا کہنا تھا کہ گوگل میپ غلط لوکیشن دکھاتی ہے جس کی وجہ سے اس کی ازدواجی زندگی برباد ہو گئی۔ آرچندر سکھار نے بتایا کہ مزکورہ ایپ کے یور ٹائم لائن(Your Timeline) فیچر کی وجہ سے ان کی اہلیہ ان سے بار بار سوال کرتی رہتی تھی کہ آپ اس جگہ پر کیا لینے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گوکل میپ کا یہ فیچر ان جگہوں کی نشاندہی کرتا تھا جہاں میں کبھی گیا ہی نہیں، جس کی وجہ سے میرا اور میری بیوی کا جھگڑا ہو گیا۔ بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ میری بیوی گزشتہ کئی مہینوں سے گوگل میپ کے فیچر” یور ٹائم لائن” کو لے کر مجھ سے سوال کرتی رہتی ہے جس بات جھگرے تک پہنچ جاتی اور میری بیوی مجھے سونے بھی نہیں دیتی۔ اس ایپ نے میری زندگی تباہ کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دادی کے ڈانٹنے پر دس سالہ بچے نے خود کشی کر لی

آرچندر سکھار جب تھانے میں پرچے کے لیے گئے تو پولیس نے کہا کہ ہم آپکو اور آپکی بیوی کو کاؤنسلنگ کے لیے بلائیں گے اگر معاملہ پھر بھی حل نہ ہوا تو دوسری حکمت عملی اپنائیں گے۔