اداکارہ مہوش حیات اور ماہرہ خان بھی عظمی خان کے حق میں بول پڑیں

کراچی: پاکستان کی ماڈل و اداکارہ عظمی خان اور ان کی بہن ہما خان پر تشدد کے واقعے نے سوشل میڈيا صارفین کو ہلا کر رکھ دیا تھا ، صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ملک ریاض کی بیٹیوں کو گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف ایف آئی آر کو درج کیے ہوئے بھی 24 گھنٹے سے زیادہ وقت ہو گیا ہے لکین تا حال پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

اس واقع میں سوشل میڈيا صارفین کے ساتھ ساتھ اب شوبز انڈسٹری بھی عظمی خان کے حق میں بول رہی ہیں، حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات نے اس معاملے پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ” آئیے قانونی اور اخلاقی مسئلے میں فرق کریں۔دو غلط مل کر کبھی بھی ایک صحیح نہیں بنا سکتے، اپنے گھر کو محفوظ رکھنا ایک بنیادی انسانی حق ہے اور یہ ہمارے اداروں کا امتحان ہے کہ وہ یہ ثابت کریں کے کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے”۔

یہ بھی پڑھیں: عظمی خان میری کروڑوں کی جائیداد کھا گئی، جو کیا ٹھیک کیا ہے، آمنہ عثمان

دوسری جانب ماہرہ خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” دو بہت ہی مختلف موضوعات زیر بخث ہیں، ایک طرف بے وفا‏ئی ہے جس کے ساتھ کوئی بھی ٹھیک دماغ والا کھڑا نہیں ہونا چاہے گا چبکہ دوسرا موضوع یہ ہے کہ کس طرح طاقتور کچھ بھی کر کے بچ جاتا ہے۔میں ہمیشہ احتساب کے ساتھ کھڑی رہوں گی اور امید ہے کہ ہم سب کے ساتھ قانون کے مطابق برابر کا سلوک ہوگا اس زمین پر”۔