ویرات کوہلی انوشکا کو طلاق دے، بی جے پی رہنما نے مطالبہ کر دیا

ممبئی: بی جے پی کے رہنما نے ویرات کوہلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انوشکا شرما کو طلاق دیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی بیوی انوشکا نے اداکاری کے ساتھ ساتھ فلم پروڈیوس کرنا بھی شروع کر دیں ہے اور حال ہی میں ان کی پروڈکشن میں ایک ویب سیریز ریلیز ہوئی جس کا نام ”پتال لوک” ہے جو کافی کامیاب ہوئی اور انوشکا کو ان کے کام پر سراہا جا رہا ہے اور اس سیریز کے کچھ کرداروں کو لے کر بھارت کے کچھ گروپ ان پر اعتراضات بھی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انوشکا کی اس ویب سیریز میں ایک نیپالی نام کے خواجہ سرا کا کردار ہے جس پر گورکھ کمیونٹی کے لوگ اس پر احتجاج کر رہے ہیں۔ دوسری طرف اس سیریز میں ایک مسلمان خاندان کو بیف کھاتے ہوئے دیکھایا گیا جس پر بی جے پی کے رہنما نے ان پر تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی مثال دینے پر بھارتی سکول نے استانی کو معطل کر دیا

بی جےپی کے ایم ایل اے نند کشور گجر نے اپنے بیان میں ویرات کوہلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انوشکا کو طلاق دیں کیونکہ وہ بھارت کی نمائندگی کرتے ہیں اور ”دیش بھگت” ہیں۔