وقار یونس کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک، انہوں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر کپتان اور کوچ وقار یونس نے سوشل میڈيا چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کسی نے ہیک کر لیا تھا اور ان کے اکاؤنٹ نے نازیبہ اور بیہودہ ویڈیوز لائک کی تھیں۔ جس کو ٹویٹر صارفین نے دیکھ کر وقار یونس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اور وقار یونس کا نام ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہو گیا۔

اسکو دیکھتے ہوئے وقار یونس نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ” مجھے بہت افسوس سے بتانا پڑ رہا ہے کہ آج صبح جب میں اٹھا تو کسی اللہ کے بندے نے میرا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کیا ہوا تھا اور میرے اکاؤنٹ سے بہت نازیبہ اور گندی ویڈیوز لائک کی تھیں، یہ ایک بہت ہی شرمناک بات ہے جس سے مجھے اور میری فیملی کو بہت تکلیف پہنچی”۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا یا ٹویٹر لوگوں سے انٹریکٹ کرنے کا طریقہ ہے اس سے آپ اپنے چاہنے اور جاننے والوں سے انٹریکٹ کرتے ہیں، لیکن میرے ساتھ یا پہلی مرتبہ نہیں ہوا یہ پہلے بھی ہو چکا ہے، میرا خیال ہے یہ بندا تو باز نہیں آئے گا تو میں نے فیصلہ کیا ہےکہ میں ہی سوشل میڈیا چھوڑ دوں کیونکہ مجھے میری فیملی اور میرے گھر والے زیادہ عزیز ہیں۔ تو آج کے بعد آپ مجھے سوشل میڈيا پر نہیں دیکھیں گے میں معزرت خواہ ہوں اگر کسی کو اس سے تکلیف پہنچی ہو تو۔

یہ بھی پڑھیں: 2019 ورلڈ کپ میں بھارت جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا تھا، بین اسٹوکس

وقار یونس کے اس ویڈیو پیغام کے بعد کچھ صارفین نے ان کا مزاق بنایا جبکہ کچھ ان سے سوشل میڈيا نہ چھوڑنے کی درخواست کر رہے ہیں۔

سینئر اینکر پرسن حامد میر نے انکے پیغام پر کہا کہ ”وقار بھائی! اب آپ کو سمجھ آ گئی ہو گی کہ سوشل میڈیا اور ریگولر میڈیا میں کیا فرق ہے؟ریگولر میڈیا ہر وقت قابل احتساب ہے سوشل میڈیا پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں لیکن سوشل میڈیا کو چھوڑ دینا مسلئے کا حل نہیں میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ہیک ہوا میں نے تو نہیں چھوڑا”