پی ٹی وی ہوم کا یوٹیوب چینل کاپی راٹس کی خلاف ورزی کی وجہ سے بند کر دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی ویژن کا آفیشل یوٹیوب چینل کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے پر بند کر دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈیجیٹل پاکستان ویژن متعارف کروایا گیا تھا جس کے مطابق سرکاری محکموں کو جلد از جلد ڈیجیٹل دور میں داخل کرنا تھا لیکن پی ٹی وی کی انتظامیہ نے اس کا احساس نہ کرتے ہوئے پی ٹی وی کا آفیشل یوٹیوب چینل بند کروا دیا ہے۔

اس حوالے سے جب پی ٹی وی کے ایم ڈی عامر منظور سے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں وہ یوٹیوب چینل بند ہونے والے معاملے سے لا علم ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم عید کی چھٹیوں کے بعد اس معاملے کو حل کرے گی۔

نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر نے جب اسلام آباد میں پی ٹی وی کے آئی ٹی کنٹرولر کاشف مسعود سے اس بارے میں پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں علم ہے کہ یوٹیوب چینل بند ہو چکا ہے اور انہوں نے اس کے برعکس ایک نیا یوٹیوب چینل ینایا ہے جس پر پی ٹی وی کی نشریات جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چینل بند ہونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ایسا ہوتارہتا ہے، میں نے خود کئی چینلز کو کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے پر بند کروایا ہے۔

کاشف مسعود نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا جن لوگوں نے چینل بند کروایا ہے وہ ان کے ساتھ ساتھ گوگل کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہیں اور امید ہے چینل جلد ہی کھل جائے گا۔اس آفیشل چینل پر تقریبا چار لاکھ کے قریب سبسکرائبرز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ن لیگی ایم پی اے کو بیٹے نے گولی مار کر قتل کر دیا

انہوں نے بتایا کہ ڈاٹ ریپبلک کے نام سے ایک نجی کمپنی ہے جس نے پی ٹی وی کا چینل بند کروایا، تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل آنگن اور جانباز کے کاپی رائٹس پی ٹی وی کے پاس نہ ہونے کی وجہ سے چینل بند ہوا۔