سابق ن لیگی ایم پی اے کو بیٹے نے گولی مار کر قتل کر دیا

اسلام آباد: ن لیگ کے سابق ایم پی اے عاطف حسین مزاری کو بیٹے نے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عاطف حسین مزاری کھانا کھا رہے تھے جب ان کے بیٹے نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ زرائع کے مطابق ان کو تشویشناک حالت میں راجن پور ڈسٹرکٹ کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہو گئۓ۔

عاطف حسین مزاری کے قتل کا مقدمہ ان کے بیٹے ریحان حسین کی مدعیت میں دوسرے بیٹے باسط حسین کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں ریحان حسین نے بتایا کہ ان کے بھائی کا زہنی توازن ٹھیک نہیں ہے اور عاطف مزاری کے بیٹے نے پوسٹ مارٹم کروانے سے بھی انکار کر دیا تھا اور بغیر پوسٹ مارٹم کے ہی دفنانے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ پر زاتی حملہ

دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے باپ کو قتل کرنے والے باسط حسین کا زہنی توازن بلکل ٹھیک ہے اور وہ آوارہ ہے جبکہ رشتے کے تنازع پر اس نے باپ کو قتل کیا، لیکن اس کا بھائی ایف آئی آر میں زہنی توازن خراب بتا کر اسے بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔