2019 ورلڈ کپ میں بھارت جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا تھا، بین اسٹوکس

اسلام آباد: انگلینڈ کے کرکٹر بین اسٹوکس نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت 2019 کے ورلڈ کپ میں جان بوجھ کو انگلینڈ سے ہارا تھا۔

بین اسٹوکس نے اپنی کتاب ”بین اسٹوکس آن فائر” میں کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے 338 رنز بنائۓ جس پر بھارتی ٹیم کی اپروچ حیران کن تھی، انہوں نے لکھا کہ خاص طور پر ویرات کوہلی اور دھونی نے بڑے اسٹروکس کھیلنے کی بجائے سنگلز پر اکتفا کیا جو کہ حیران کن تھا۔ بھارت کی مجموعی 5 وکٹیں گری تھیں اگر وہ چاہتے تو آخری اوورز میں بڑے اسٹروکس کھیل سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

بین اسٹوکس نے مزید لکھا کہ بھارت اگر چاہتا تو وہ یہ میچ جیت کر انگلینڈ کو ورلڈ کپ سے باہر کر سکتا تھا لیکن شائد بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نہیں کرنا چاہتی تھی اور وہ میچ ہار کر نیوزی لینڈ سے کھیلنا چاہتے تھے۔ لیکن پی سی بی نے اس معاملے پر بیان دینے سے گریز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی مثال دینے پر بھارتی سکول نے استانی کو معطل کر دیا

خیال رہے کہ 2019 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پچاس اوورز میں 337 رنز بنائے تھے جبکہ بھارتی ٹیم 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز ہی بنا سکی تھی۔ شائقین نے بھی بھارتی ٹیم کے کھیلنے کے انداز پر سوال اٹھائے تھے۔