عظمی خان میری کروڑوں کی جائیداد کھا گئی، جو کیا ٹھیک کیا ہے، آمنہ عثمان

لاہور: ریاض ملک کی نواسی آمنہ عثمان نے ویڈیو بیان میں کہا ہے میرے شوہر نے میری کروڑوں کی جائیداد عظمی خان پر لٹا دی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل آمنہ عثمان اور ریاض ملک کی بیٹی نے ایک گھر میں گھس کو توڑ پھوڑ کی تھی اور اداکارہ عظمی خان اور ان کی بہن ہما خان کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ جس کی ویڈیو بھی خود انہوں نے بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا کہ ریاض ملک کی بیٹیوں کو سزا دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عظمی خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔

اس سب کے بعد اب آمنہ ملک کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ایسا کرنے کی وجہ بتائی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں عظمی خان کوپہلے چار سے پانچ مرتبہ منع کر چکی ہوں کہ ایسا نہ کرو اور میرے شوہر کا پیچھا چھوڑ دو لیکن وہ باز نہ آئی۔ انہوں نے بتایا کہ جس گھر میں وہ داخل ہوئیں تھیں وہ انکےشوہر کا ہی دوسرا گھر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ پر زاتی حملہ

انہوں نے عظمی خان کے بیانات کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ گھر میں داخل ہوئیں تو آگے شراب پی جا رہی تھی اور انہوں نے وہی شراب عظمی خان پر پھینکی تھی نہ کے مٹی کا تیل یا پٹرول۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میرے شوہر نے مجھ سے کہا کہ میرے کاروبار میں نقصان ہو رہا ہے جس پر میں نے اپنا سارا زیور بیچ کر اسے پیسے دیے لیکن بعد میں پتا چلا کہ وہ سارے پیسے عظمی خان پر اڑائے جا رہے ہیں۔

آمنہ خان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر عثمان کا بھی وہی حال ہوا ہے جو کہ ویڈیو میں عظمی خان کا ہوا۔ ان کا کہنا تھا کا عثمان کے گھر والے بھی میرا ساتھ دے رہے ہیں اور عثمان کے ساتھ کوئی بھی کھڑا ہونے کو تیار نہیں ہے اور میں عثمان سے طلاق لے رہی ہوں۔