سمندری ریت سے بنائے گئے مجسمے، جو دیکھنے والے کو حیرت میں مبتلا کر دیں

سپین: سپین کے علاقے باسک سے تعلق رکھنے والے ایندونی باستریکا سمندر کی ریت سے ایسے مجسمے تراشتے ہیں کہ دیکھنے والے اش اش کر اٹھیں۔ وہ یہ کام گزشتہ دس برس سے کر رہے ہیں لیکن اب ان کے کام کو بین الاقوامی پزیرائی مل رہی ہے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک بیل کا مجسمہ تراشا جسے دیکھنے والے اصل سمجھ بیٹھے اور انہوں نے دنیا کی توجہ اپنی طرف مبزول کروا لی۔ سمندری مچھلیاں ہوں یا مگر مچھ وہ اس خوبصورتی سے ان کی تصاویر بناتے ہیں کہ لوگ داد دیے بنا نہیں رہ پاتے۔

ایندونی باستریکا پہلے یہ کام شوقیہ کرتے تھے لیکن اب لوگوں نے ان کے کام کی تعریف کرتے ہوئے انہیں پیسے دینا بھی شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رشتہ ختم کرنے پر لڑکی نےمنگیتر کو 1 ٹن پیاز بھیج دیے، جانئے انتہائی دلچسپ وجہ