سندھ اسمبلی کے مزید 2 ارکان کورونا کا شکار ہو گئے

کراچی: سندھ اسمبلی کے مزید دو ارکان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے رکن ساجد جوکھیو اور سعدیہ جاوید میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور دونوں ارکان کا تعلق سندھ حکومت کی جماعت پیپلز پارٹی سے تعلق ہے۔

سندھ اسمبلی کے رکن سعدیہ جاوید نے منگل کے روز اپنا ٹیسٹ کروایا تھا، انہوں نے بتایا کہ اب تک کورونا وائرس کی کوئی بھی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ سعدیہ جاوید نے احتیاطی طور پر نجی لیب سے ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آ گیا، انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔

دوسری جانب ملیر سے منتخب رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اب تک سندھ اسمبلی کے مجموعی طور پر 8 ارکان کورونا کا شکار ہو چکے ہیں، جن میں سے 6 ارکان کا تعلق پیپلز پارٹی، ایم ایم اے کے 1 اور ایم کیو ایم کے 1 رکن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ناکے پر کھڑے 2 پولیس والے قتل، فواد چوہدری کا ناکے ختم کرنے کا مشورہ