پاکستان آرمی نے بھارت کا ڈرون مار گرایا

اسلام آباد: پاکستان آرمی نے ایل او سی پر بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا۔

پاک آرمی کے شعبہ عامہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے پاک آرمی نے ایل او سی پر بھارت کے ایک جاسوس ڈرون کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ہے، یہ ڈرون 650 میٹر پاکستان کے اندر آ چکا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرون ایل او سی کے قریب رکھ چکڑی کے مقام پر گرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی مثال دینے پر بھارتی سکول نے استانی کو معطل کر دیا