بھارت نے ایک بار پھر معصوم کبوتر کو جاسوس سمجھ کر پکڑ لیا، مالک کا کبوتر واپس کرنے یک مطالبہ

شکر گڑھ: بھارتی فوج نے پہلے کی طرح ایک بار پھر معصوم پاکستانی کبوتر کو پکڑ کو قید کر لیا۔

بھارتی میڈیا نے دعوہ کیا تھا کہ انہوں نے ایک پاکستانی کبوتر پکڑا ہے جس کے پاؤں پر خفیہ کوڈ یا کوئی پیغام چھپا ہے، تا ہم بھارت کا یہ پروپیگنڈا ہمیشہ کی طرح جھوٹ نکلا۔

تفصیلات کے مطابق کبوتر شکر گڑھ کے گاؤں بگا کہ رہائشی حبیب اللہ کبوتر باز کا ہے، حبیب اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ عید کے دن اس نے کبوتر اڑائے تھے جن میں سے ایک کبوتر سرحد پار چلا گیا تھا۔ اس نے بتایا کہ اس کے پاس ثبوت بھی ہے کہ وہ کبوتر میرا ہی ہے۔حبیب اللہ کا کہنا تھا کہ کبوتر کے پاؤں میں جو چھلا ہے وہ کوئی خفیہ پیغام نہیں بلکہ میرا موبائل نمبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی مثال دینے پر بھارتی سکول نے استانی کو معطل کر دیا

حبیب اللہ اور اہل گاؤں نے بھارتی حکومت اور میڈیا کہ خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے مودی میرا کبوتر واپس کرے ورنہ میں سرحد پر احتجاج کروں گا۔

شہریوں کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ مودی کو چاہیے ہمارا کبوتر واپس کرے کینونکہ ہم نے بھی تو ان کا پائلٹ واپس کر دیا تھا، ان کا کہنا تھا پاکستانی حکومت کو بھی چاہیے کہ کبوتر واپس لینے کے لیے اقدامات کرے۔