ناکے پر کھڑے 2 پولیس والے قتل، فواد چوہدری کا ناکے ختم کرنے کا مشورہ

اسلام آباد: فواد چوہدری نے پولیس کے ناکے ختم کرنے کی تجویز دے دی ان کا کہنا تھا کہ ناکے پر کھڑے جوانوں کی جان کو سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں ایک واقع پیش آیا ہے جس میں ناکے پر کھڑے 2 پولیس کو والوں کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے فتل کر دیا، یہ واقع اسلام آباد کہ علاقے 26 نمبر چونگی کے ناکے پر پیش آیا۔ مقتولین میں ایک اے ایس آئی محسن ظفر جبکہ دوسرا حوالدار سجاد شامل ہیں۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اس واقع کی مزمت کی اور افسوس کا اظہار کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ میں کتنی بار کہہ چکا ہوں کہ ناکے ختم کر دیں اور ڈرونز اور کیمرے استعمال کریں، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ناکے پر کھڑے جوانوں کی جان کو سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے، ہمیں فوری طور پر ناکوں کو ختم کر کے ماڈرن کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پتوکی میں کار اور ٹرین کا حادثہ،ایک خاندان کے چار افراد جا بحق