پاکستان میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں اور ملک میں اب تک 59 ہزار 150 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 1225 افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1446 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

حکومت کے مطابق اب تک پنجاب میں 21 ہزار 120، خیبر پختونخواہ میں 8 ہزار 260، سندھ میں 23 ہزار 510، بلوچستان میں 3 ہزار 540، گلگت بلتستان میں 640، اسلام آباد میں 1880 اور آزاد کشمیر میں 215 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 28 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر میں اب تک 19 ہزاد 145 افراد اس مہلک وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طیارہ اس لیے حادثے کا شکار ہوا کیونکہ پائلٹ نے ہماری ہدایات کو نظر انداز کیا، ٹریفک کنٹرولر

تفصیلات کے مطابق اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخواہ میں ہوئی ہیں جہاں 416 افراد کی اموات رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 362، سندھ میں 374، بلوچستان میں 42، اسلام آباد میں 18، گلگت بلتستان میں 9 اور آزاد کشمیر میں اب تک 4 افراد کورونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔