شہباز شریف کا وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ پر زاتی حملہ

لاہور: شہباز شریف کا وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ پر زاتی حملہ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز شریف نے عمران خان کی اہلیہ کو جادوگرنی کہ ڈالا۔

گزشتہ رات شہباز شریف نے ایک ٹویٹ کا جس میں انہوں نے کہا کہ” اس بحران کے وقت میں عمران خان کی طرف سے کوئی لیڈرشپ سامنے نہیں آئی، اس وقت جب ڈینگی، کورونا اور جہاز کے حادثے میں لوگ متاثر ہوئے ہیں تو عمران خان کو لوگوں کے ساتھ رہنا چاہیے تھا لیکن وہ جادوگرنی کے اثر میں عوام سے چھپ کر بیٹھے ہوئے ہیں”۔

شہباز شریف کے اس بیان کے بعد تحریک انصاف اور ٹویٹر صارفین کی طرف سے ان پر تنقید کی جارہی ہے اور تحریک انصاف کی قیادت کی طرف سے مزمتی بیان آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حامد میر کے بے بنیاد اور من گھڑت الزام لگانے پر وزیر اعلی عثمان بزدار نے قانونی نوٹس بھیج دیا

تحریک انصاف کے ترجمان نے ان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ” جب کچھ ہاتھ نہ آئے تو یہ زاتی حملے کرتے ہیں یہی ن لیگ کا پرانا مشغلہ ہے، شہباز شریف سیاسی طور پر ختم ہو چکے ہیں اور ان کی کرپشن پکڑی گئی ہے اس لیے ہم انکی فرسٹریشن سمجھتے ہیں، لیکن پاکستانی عوام سب سمجھتی ہے کیونکہ عوام آپکی پالی ہوئی 10 بھینسوں میں سے نہیں ہے جن کے آپ مالک ہیں”۔

مراد سعید کا رد عمل میں ٹویٹ