پتوکی میں کار اور ٹرین کا حادثہ،ایک خاندان کے چار افراد جا بحق

پتوکی: پنجاب کے علاقے پتوکی میں ایک کار ٹرین کے سامنے آگئی، حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق پتوکی کے قریب لنڈا پھاٹک سے گزرتے ہوئے ایک کار ٹرین کے سامنے آ گئی، اس حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ جاں بحق ہو گئیں۔

واقع کی جگہ پر موجود عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ واقعہ ریلوے کے ملازمین کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ہے کیونکہ انہوں نے پھاٹک بند نہیں کیا تھا، خوفناک حادثے کے بعد لوگوں نے احتجاج کیا اور روڈ بلاک کر دیا۔

واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ریلوے وزیر شیخ رشید نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور چیف ایگزیکٹو ریلوے سے واقع کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن کے باعث گھر کا کرایہ ادا نہ کر پانے والے شہری کا کرایہ پولیس نے ادا کر دیا

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نے بھی واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور جا بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کی اور حادثے کی رپورٹ طلب کروائی ہے۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ پھاٹک کو بند نہ کرنا غفلت ہے، تحقیقات کر کے زمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی