ارطغرل غازی کے پروڈیوسر نے پاکستانیوں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی

استنبول: ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے پروڈیوسر اور سکرین رائٹر محمد بوزداغ نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔

ترک میڈیا سے بات کرتے ہوئے مجمد بزداغ نے کہا کہ مسلمان ملکوں کو سیاست اور تجارت کے علاوہ آرٹس اور کلچر پر بھی مل کر کام کرنا چاہیے، اور سرمایہ کاروں کو چاہیے کہ وہ ان شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں حیران ہوں کہ پاکستان اور ترکی بھائی ہیں لیکن آج تک ہم نے آرٹس اور کلچر پر ایک ساتھ کام نہیں کیا۔

محمد بزداغ نے پاکستان اور ترکی کی دوستی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ملکوں کی سرحدیں بھلے ہی الگ ہیں لیکن دونوں قوموں کی روح ایک ہے، جب دونوں میں سے کسی ایک پر مصیبت آتی ہے تو دونوں ملک مل کر اسکا مقابلہ کرتے ہیں، بلکل اسی طرح ہمیں اپنے اچھے دنوں میں بھی مل کر کام کرنا چاہیے اور اپنے سینما کے ساتھ ساتھ کھانوں، تاریخ اور میوزیم جیسے شعبوں میں مل کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے تجربات پاکستان کے ساتھ اور پاکستان کو اپنے تجربات ہمارے ساتھ شیئر کرنے چاہئیں، ہم مل کر ایسے کام کر سکتے ہیں جو دنیا کو ہلا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کر دیا

ارطغرل غازی کی پاکستان میں مقبولیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے امید تھی کہ ڈرامہ پاکستان میں مقبول ہو گا لیکن اتنی جلدی اور اتنا زیادہ مقبول ہو گا اس بات کی توقع نہیں تھی مجھے، انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ارطغرل پاکستان میں اتنا مقبول ہوا ہے۔