لاک ڈاؤن کے باعث گھر کا کرایہ ادا نہ کر پانے والے شہری کا کرایہ پولیس نے ادا کر دیا

لاہور: لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر کا کرایہ ادا نہ کر پانے والے شہری کا کرایا لاہور پولیس نے ادا کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے ایس پی کینٹ فرقان الہی نے لاہور کے ایک ایسے شہری کا کرایہ ادا کیا ہے جو لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے اپنے مکان کاکرایہ نہ ادا کر سکا اور بے گھر ہو گیا تھا۔

فرقان الہی نے بتایا ہے کہ نور الہی نامی شہری میرے دفتر میں آیا تھا اور ہمیں اپنا مسئلہ بتایا تو پولیس نے اس کی مدد کی۔ فرقان الہی کے مطابق شہری کو گلبرگ کے علاقے میں ایک دوسرے مکان کا ایڈوانس بھی دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عید پر والدین سے ملنے کی ضد پر شوہر نے بیوی کو فتل کر دیا

دوسری طرف لاہور کے شہری نور الہی نے مدد کرنے پر لاہور پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں فرقان الہی اور ان کے دوسرے ساتھیوں نے ہماری بہت مدد کی ہے جس پر ہم ان کے احسان مند ہیں۔