سعودی عرب نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کر دیا

ریاض: سعودی عرب نے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے ، وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے مملکت میں زیادہ تر سرگرمیاں روک دی گئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی پریس ایجنسی نے آج منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ شہروں اور ملک کے مختلف علاقوں میں نقل و حرکت کی دوبارہ اجازت ہوگی، اتوار 31 مئی کےبعد مکہ مکرمہ کے سوا مملکت کے تمام علاقوں میں کرفیو میں نرمی کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سماجی فاصلہ کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہرنا ہو گا اور 50 سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی عائد رہے گی۔ معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو بھی کھلنے کی اجازت دے دی گئی ہے، ہول سیل دکانوں کے ساتھ ساتھ مالز کو بھی کھولنے کی اجازت ہوگی۔

جبکہ ایسے شعبے جہاں سماجی فاصلہ رکھنا مشکل جیسے کہ بیوٹی سیلون، کھیلوں کی جگہ، جم، تفریحی پارک اور سینما گھر بند رہیں گے۔ سعودی حکام نے سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے دفتر بھی کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عید پر والدین سے ملنے کی ضد پر شوہر نے بیوی کو فتل کر دیا

سعودی ویب سائٹ ”عرب نیوز” کے مطابق 21 جون کے بعد مکہ مکرمہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائیگی اور شہر کی مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔ لیکن ابھی مکہ مکرمہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں کی گئی۔