عید پر والدین سے ملنے کی ضد پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

نوابشاہ: سندھ کے شہر نواب شاہ میں ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں شوہر نے بیوی کو صرف اس بات پر قتل کردیا کہ وہ میکے جانے کی ضد کر رہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے شہر نواب شاہ میں بیوی نے عید کے دن اپنے والدین سے ملنے کی ضد کی تو شوہر نے غصے میں آکر بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقتولہ کی لاش کو کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طیارہ حادثے کی جگہ پر مسلسل 3 روز سے مفت پانی تقسیم کرنے والا غریب لڑکا

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔ ملزم جلد ہی قانون کی گرفت میں ہو گا۔