بینک کی نوکری چھوڑ کر لاکھوں ڈالر کمانے والی لڑکی نے سب کو حیران کر دیا

میلبرن: آسٹریلیا میں ایک لڑکی نے بینک کی نوکری چھوڑ کر ایک ایسا انوکھا کاروبار شروع کیا کہ اب کروڑوں روپے کمانے لگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس 24سالہ لڑکی کا نام مشعیل ہو ہے جو آسٹریلیا کے شہر میلبرن کی رہائشی ہے۔ لڑکی بینک میں اینالسٹ کی ملازمت کرتی تھی لیکن اس نے ایک سال قبل نوکری چھوڑ کر میک اپ سٹوریج کا کاروبار شروع کر دیا اور ایک سال میں اس انوکھے کاروبار سے 50لاکھ ڈالر کما لیے۔ جبکہ بینک کی نوکری سے وہ 2لاکھ ڈالر سالانہ کما رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق

مشعیل انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے لپ اسٹک، برش اور میک اپ کی دیگر اشیاء فروخت کرتی ہں۔ مشعیل نے بتایا کہ کاروبار شروع کرنے کے چند ماہ بعد ہی میری آمدنی 7عدد تک بڑھ جکی تھی۔ گزشتہ ایک سال میں میرے کاروبار کی ماہانہ شرح 25فیصد رہی۔ اب میں پر امید ہوں کہ اس سال کاروبار کی آمدنی 1کروڑ ڈالر تک جائے گی