پاکستانی کرکٹر توفیق عمر کورونا کا شکار ہو گئے

لاہور : پاکستانی کرکٹر توفیق عمر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ 38 سالہ کرکٹر لاہور میں اپنے گھر میں ہی قرنطینہ میں ہیں ۔

توفیق عمر 20جون 1981 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے ۔ توفیق عمر پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے 44 ٹیسٹ اور 22 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 7 سنچریوں اور 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 2963 بنائے اور لیکن کوئی وکٹ نہ حاصل پائے، جب کہ ون ڈے کرکٹ میں 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 504 رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوئے اور ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ 29سے 31اگست 2001 میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا جب کہ آخری ٹیسٹ میچ 17 سے 21 نومبر 2014ء کے دوران نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلا ۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلا کورونا وائرس پاکستان میں مزید زور پکڑ رہا ہے اور اب تک پاکستان میں کیسز کی تعداد 53 ہزار سے زائد جبکہ اموات 1123 ہوگئی ہیں