قوم کو روایت سے ہٹ کر عید منانی چاہیے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں قوم کو روایت سے ہٹ کر عید الفطر منانے اور طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا کی ہدایت کی ہے۔

ملک میں عید کا چاند نظر آنے کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی قوم کے نام اہم پیغام بھیجا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ” ‏میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ قوم روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے۔ سب سے پہلے ہم ان خاندانوں کیلئے دستِ دعا بلند کریں جن کے پیارے ہوائی جہاز کو پیش آنے والے سانحے میں ان سے بچھڑ گئے یا وباء(COVID 19) کے نتیجے میں ان سے جدا ہوگئے۔”

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری اخلاقی وائرس ہیں میں ان کو منہ لگانا پسند نہیں کرتا، مفتی منیب الرحمان

اپنے ایک دوسرے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ”‏دوسرا یہ کہ ہم میں سے ہر کوئی وباء کے حوالے سےمتعارف کردہ خصوصی تدابیر یعنی SOPs کا بھرپور خیال اور لحاظ رکھے۔ مرض ہمارے درمیان موجود ہے چنانچہ ادائیگئ نمازِ عید سمیت پوری چھٹیوں کے دوران سماجی فاصلوں کا بطور خاص اہتمام کیا جائے۔ اللہ پاک اپنی رحمت ہم پر سایہ فگن فرمائیں، آمین”

اپنا تبصرہ بھیجیں