فواد چوہدری اخلاقی وائرس ہیں میں ان کو منہ لگانا پسند نہیں کرتا، مفتی منیب الرحمان

کراچی: مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ میں فواد چوہدری کو منہ نہیں لگانا چاہتا کیونکہ وہ ایک اخلاقی وائرس ہیں۔

چاند کی روایات کو لے کر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کے درمیان ہمیشہ اختلاف رہا ہے، ان اختلافات کی بنا پر نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ میں فواد چوہدری کو منہ لگانا پسند نہیں کرتا۔

مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ میں فواد چودھری کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ انہیں کسی بھی معاملے پر منہ لگایا جائے، ایک تو یہ جسمانی وائرس پھیلا ہوا ہے جبکہ فواد چوہدری صاحب خود ایک اخلاقی وائرس ہیں۔ اور ان کے کچھ سیاسی محرومیاں ہیں جن میں ہم نے ان کو مبتلا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حامد میر کے بے بنیاد اور من گھڑت الزام لگانے پر وزیر اعلی عثمان بزدار نے قانونی نوٹس بھیج دیا

Mufti Muneeb does not hold back… “Main Fawad Ch ko moun nahi lagana chahta”Ab kal Eid hai bhee to parson hi ho gi 😂

Posted by Ali Moeen Nawazish on Saturday, May 23, 2020

انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کو جہاں سے اپنی سیاسی محرومیاں لاحق ہے میری ان سے گزارش ہے کہ وہ ان کے پاس جائیں اور ان کے سامنے اپنی آرزوئیں رکھیں، انکو علماء کرام کو منہ لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملت اسلامیہ پاکستان خوب جانتی ہے کہ کن کی وجہ سے یہ آفات نازل ہوتی ہیں، وہ علمائے کرام ہیں یا فواد چوہدری جیسے لوگ ہیں لہذا اس بات کا فیصلہ میں عوام پر چھوڑتا ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں