پاکستان میں چاند نظر آ گيا ہے عید کل بروز اتوار ہو گی، مفتی منیب الرحمان

کراچی : پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، عیدالفطر کل اتوار کو ہوگی، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ پاکستان میں مطلع صاف تھا، چمن اور پسنی میں چاند نظر آیا، جس کے باعث کل 24 مئی بروز اتوار کو عیدالفطر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کا انعقاد محکمہ موسمیات کراچی کمپلکس میں کیا گیا۔ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین، زونل کمیٹی ممبران، بحریہ کے ماہرین بھی شریک ہوئے جبکہ تکنیکی معاونت کیلئے محکمہ موسمیات سپارکو کے اراکین بھی اجلاس میں شامل تھے۔

ملک بھر میں ڈویژنل اور زونل رویت کمیٹیوں کو کہیں سے بھی چاند کی شہادت نہیں ملی۔ تاہم چمن اور جیوانی کے مختلف علاقوں میں چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

رویت ہلال کمیٹی پنجاب کو بھی لاہور سمیت پنجاب بھر میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ لیکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں عید الفطر اتوار 24 مئی کو مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منانے کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پاکستان میں مطلع صاف تھا، چمن اور پسنی میں چاند نظر آیا، جس کے باعث کل 24 مئی بروز اتوار کو عیدالفطر منانے کا فیصلہ کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں