اداکار آغا علی اور اداکارہ حناء الطاف شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اداکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف نے جمعتہ الوداع کو نکاح کرلیا، دونوں نے نکاح کی خبر انسٹاگرام پر دی۔ نفرت سے شروع ہونے والا رشتہ دوستی میں بدلا ، پھر دوستی سے محبت اور دیکھتے ہی دیکھتے محبت کا رشتہ شادی کے بندھن میں بندھ گیا، پہلی بار دونوں ڈراما سیریل ”دل گمشدہ” میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔

آغاعلی نے اپنی اور حنا کی نکاح کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا چند سال قبل میں نے اور حنا نے ایک ساتھ ایک ٹی وی شو کی میزبانی کی تھی اور اس وقت ہم دونوں کو ایک دوسرے سے نفرت ہوگئی تھی۔ چند سال گورنے کے بعد ہم پھر ملے اور ہماری دوستی ہوگئی اور پھر ہم ایک دوسرے کے سب سے اچھے دوست بن گئے ، گزشتہ گیارہ ماہ میں ہم نے ایک ساتھ فلمیں دیکھیں، نہ ختم ہونے والی باتیں کیں اور پھر حنا میری زندگی کا حصہ بن گئی۔

آغا علی نے مزید لکھا کہ تمہارے ساتھ گزارا گیا ایک ایک سیکنڈ مجھے بہت پیارا ہے اور جب لاک ڈاؤن ہوا میں نے تمہیں ایسے یاد کیا جیسے میری زندگی کا کوئی حصہ گم ہوگیا ہو اور احساس ہوا کہ میں تمہارے ساتھ اپنی پوری زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔ الحمداللہ 22 مئی 2020 جمعۃالوداع کے دن چند قریبی عزیزوں کی موجودگی میں ہمارا نکاح ہوگیا ہے،میں حنا سے بے پناہ محبت کرتا ہوں،تمام چاہنے والے دعاؤں میں یاد رکھیں

حنا الطاف نے بھی شادی کی خبر دیتے ہوئے آغا علی کی تعریفوں کے پل باندھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں