طیارہ گرنے کے سبب بے گھر ہونے والے افراد کے لیے سندھ حکومت کا شاندار اعلان

کراچی: کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ آبادی پر گرا تھا جس کے باعث کافی لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرنے کے بعد بے گھر ہونے والے افراد کو ہوٹل منتقل کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنر کورنگی کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر بے گھر ہونے والے متاثرین کی رہائش کیلئے انتظامات کریں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بے گھرہونے والے تمام افراد کی بھرپور مدد کی جائے گی
واضح رہے کا حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں سو کے قریب لوگ سوار تھے جن میں 91 مسافر اور 7 لوگوں پر مشتمل جہاز کا عملہ تھا۔

ضرور پڑھیں: طیارے کی اڑان سے قبل ایک ائیر ہوسٹس کو طیارے سے اتار لیا گیا تھا

دوسری جانب اینکر پرسن اقرارالحسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج تک پاکستانی ایئر لائنز کے جتنے بھی حادثے ہوئے سب کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تو بنا دی جاتی ہے لیکن کوئی فیصلہ نہیں کیا جاتا، ان کا کہنا تھا کہ اگر پہلے ہوئے حادثات کی وجہ بننے والے لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا جاتا تو شائد آج یہ حادثہ نہ پیش آتا۔

اقرارالحسن کا مزید کہنا تھا کہ اماراتی ایئر لائن ہفتے میں 3600 فلائٹس چلاتی ہے ان کے ساتھ تو ایسے حادثات کبھی پیش نہیں آتے پھر ہماری ایئر لائن ہی کیوں ہر بار حادثے کا شکار ہو جکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں