طیارے کی اڑان سے قبل ایک ائیر ہوسٹس کو طیارے سے اتار لیا گیا تھا

کراچی : کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت جہاز سے ائیر ہوسٹس مدیحہ ارم کو طیارے سے اتار لیا گیا۔

اس طیارے میں 90 مسافر سوار تھے، پاکستان ائیر لائن کی ائیر ہوسٹس مدیحہ ارم نے بتایاکہ اڑان سے کچھ دیر قبل انکو طیارے سے اتار کر ان کی جگہ انعم خان کو سوار کیا گیا تھا، تاہم طیارے سے اتارنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن یہ اس ائیرہوسٹس کی خوش قسمتی تھی اور زندگی تھی جو انہیں طیارے سے اتار دیا گیا۔ پی آئی اے کے

طیارے میں 90 مسافر اور 7عملے کے افراد موجود تھے۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 8303 لاہور سے 90 مسافروں اور 8 عملے کے لوگوں کو لے کر کراچی جارہی تھی۔طیارے کا رابطہ 2 بجکر 37 منٹ پر منقطع ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ گرنے کی آخری فوٹیج سامنے آ گئی

طیارے میں نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے ڈائریکٹر پروگرامنگ انصار نقوی بھی موجود تھے اور اس کے علاوہ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود بھی طیارے میں موجود تھے۔سندھ حکومت نے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں