فلسطین نے اسرائیل کے راستے آنے والی اماراتی امداد لینے سے انکار کر دیا

تل ابیب : فلسطین نے متحدہ عرب امارات سے آنے والا کرونا امدادی سامان قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے

16ٹن سامان لے کر اماراتی طیارہ تل ابیب پہنچا تھا ،فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ امارات اسرائیل سے سفارتی تعلقات بنانا چاہتا ہے مگر فلسطینی اس کام کے لیے اپنے کندھے استعمال نہیں ہونے دیں گے

فلسطینی وزیر صحت نے بتایاہے کہ فلسطینی اتھارٹی (پی اے) نے متحدہ عرب امارات کی امداد مسترد کردی ہے، کیوں کہ امارات نے ان کے ساتھ رابطہ نہیں کیا تھا، ہم ایک خودمختار ملک ہیں ، اور انہیں پہلے ہمارے ساتھ رابطہ کرنا چاہئے تھا، اسرائیل میں اترنے والا سامان ہم قبول نہیں کریں گے

فلسطین نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب اماراتی طیارہ امدادی سامان لے کر اسرائیل کے ایئر پورٹ پر پہنچا، متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ سرکاری تعلقات نہ ہونے کے باوجود دونوں ریاستوں کے مابین پہلی بار پرواز اسرائیل پہنچی،جس کی اسرائیلی اور اماراتی حکام نے تصدیق کی

یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصی کو بھی عید کے بعد کھول دیا جائے گا

اسرائیلی صحافی نے اس طیارے کی تصاویر ٹویٹ کی تھیں، ساتھ لکھا تھا فلسطینیوں کے لئے ، ابوظہبی سے اسرائیل کے راستے محبت۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینی اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم کرنے کے خواہاں عرب ممالک کے لئے پل نہیں بنیں گے

،فلسطینی عوام کو کوئی بھی مدد بھیجنے سے پہلے حکام کے ساتھ طے ہونا چاہئے تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں